ریاض : سعودی عرب میں عازمین حج کی خدمت پر کئی اداروں کے ہزاروں رضار کار خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ایک رپورٹ سے معلوم ہوا ہے کہ حجاج کرام کی خدمت گذاری میں مصروف رضاکاروں میں مردوں کی نسبت خواتین کی شرح زیادہ ہے۔سعودی عرب کے معاصر عزیز روزنامہ ’مکہ‘ کی رپورٹ کے مطابق رواں سال عازمین حج کے لیے سرگرم رضا کاروں میں 59 فیصد خواتین اور 41 فیصد مرد ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مملکت میں خواتین ہرشعبہ ہائے زندگی میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ صنف نازک حج جیسے اہم اور مصروف ترین عمل میں بھی بہ طور رضا کار کئی شعبوں میں موجود ہیں۔سعودی خواتین حکومت کے ساتھ مل کراللہ کے مہمانوں کو مناسک کی ادائی میں سہولت اور مدد فراہم کرتی ہیں۔ خواتین رضا کار کی زیادہ تعداد عازمین حج کو سروسز فراہم کرنے والے 6 پروگرامات سے ہے۔