خاتون رکن پارلیمنٹ نے زرعی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے تمام کو حیرت زدہ کردیا

   

حیدرآباد۔ اے پی کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کی خاتون رکن پارلیمنٹ جی مادھوی نے اپنی اراضی پر زرعی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔اراکو حلقہ کی نمائندگی کرنے والی مادھوی،اپنے خاندان کے اس اہم ذریعہ معاش سے رکن پارلیمنٹ بننے کے باوجود کبھی پیچھے نہیں ہٹیں۔ رکن پارلیمنٹ نے دیگر کے ساتھ مل کر زمین کی کھدائی کے بعد اپنی زرعی اراضی پر تخم ریزی کاکام انجام دیا۔مادھوی کے والد سابق رکن اسمبلی ہیں۔اس موقع پر رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بچپن ہی سے وہ زراعت کو پسند کرتی ہیں۔انہوں نے اپنے خاندان بالخصوص اپنے والد سے زرعی سرگرمیوں کی معلومات حاصل کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ بچپن ہی سے تمام طرح کے سماجی پروگراموں میں حصہ لیتی آئی ہیں۔ رکن پارلیمنٹ جو کوویڈ19کی وجہ سے اپنے فاضل اوقات میں اپنی ذمہ داریوں میں مصروف رہیں،اب زرعی سرگرمیوں کو انجام دیتے ہوئے تمام کوحیرت زدہ کردیا۔ ریاست میں کسانوں نے مانسون کی آمد کے ساتھ ہی تخم ریزی کی شروعات کردی ہے ۔