نئی دہلی ۔ دہلی پولیس نے ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف جنسی ہراسانی کے الزامات لگانے والی دو خواتین پہلوانوں کو نوٹس بھیج کر ثبوت مانگے ہیں۔ دہلی پولیس نے خواتین پہلوانوں سے کہا ہے کہ وہ جنسی ہراسانی کے ثبوت کے طور پر تصاویر، آڈیو یا ویڈیوز پیش کریں۔ بریج بھوشن کے خلاف خواتین پہلوانوں نے ایف آئی آر درج کرائی ہے،انہوں نے بریج بھوشن کے خلاف نازیبا حرکات کرنے اور سانس کے ٹسٹ کے بہانے زبردستی گلے لگانے کے الزام ایف آئی آر میں درج کروایا ہے۔