خاتون سرکاری ملازمین کو آج خصوصی رخصت اتفاقی

   

عالمی یوم خواتین پرتلنگانہ حکومت کا فیصلہ
حیدرآباد۔ تلنگانہ حکومت نے 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین کے موقع پر تمام خاتون ملازمین کیلئے خصوصی رخصت اتفاقی کا اعلان کیا ہے۔ چیف سکریٹری سومیش کمار نے اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے۔ چیف سکریٹری کے مطابق چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر تقاریب میں شرکت کیلئے ریاست کے تمام خاتون سرکاری ملازمین کو خصوصی رخصت اتفاقی دینے کی ہدایت دی ہے جس کے مطابق احکامات جاری کئے گئے۔ تمام سرکاری محکمہ جات کے ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹس کو احکامات پر عمل آوری کی ہدایت دی گئی۔