خاتون سے فحش کلامی کرنا سرکاری

   

Ferty9 Clinic

ملازم کو مہنگا پڑا،خاتون کے شوہر اور دوسرے ارکان خاندان نے جوتے چپل سے پٹائی کردی
حیدرآباد ۔ 31 جولائی (سیاست نیوز) خاتون سے ٹیلیفون پر فحش کلامی کرنا ایک سرکاری عہدیدار کو مہنگا ثابت ہوا ۔ خاتون اور اس کے ارکان خاندان نے سرکاری عہدیدار کو جوتے چپل اور گھونسے رسید کرتے ہوئے سبق سکھایا ہے۔ یہ واقعہ تاخیر سے منظرعام پر آیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب ضلع سنگاریڈی کے سداسیوپیٹ میں یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ سنگیتا نامی خاتون کا بارش کی وجہ سے مکان منہدم ہوگیا۔ نئے مکان کی تعمیر کی منظوری کیلئے خاتون سداسیو پیٹ کے میونسپل آفس پہنچی۔ اس خاتون کا ٹیلیفون نمبر حاصل کرنے والے سینٹری انسپکٹر وینکنا، خاتون سے ہمیشہ ٹیلیفون پر فحش باتیں کیا کرتا تھا اور اس کی خواہش کی تکمیل کرنے پر مکان تعمیر کرنے کی منظوری دینے کا تیقن دے رہا تھا۔