’’خاتون شوہر کا کچھ حصہ دوسری خاتون کو عطیہ دے‘‘ فتویٰ سے خواتین مشتعل

   

قاہرہ : مصر میں ایک عجیب اور دلچسپ فتویٰ نے عوام بالخصوص خواتین کو مشتعل کر دیا۔ ملک میں تنازعہ کھڑا ہونے کے بعد مصری عالم دین نے اپنے فتوے سے رجوع کرکے معذرت کرلی۔مذہبی مبلغ الشیخ اسلام رضوان نے ایک فتویٰ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایک عورت اپنے شوہر کا کچھ حصہ دوسری خاتون کو عطیہ کرے۔ فتویٰ پر عوامی غصے کے اظہار کے بعد شیخ اسلام رضوان نے کہا ’’میں نے جو کچھ کہا اس پر معذرت خواہ ہوں۔‘‘شیخ اسلام رضوان نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ ان کا وہ مطلب نہیں تھا جو لفظوں سے سمجھا جا رہا تھا۔ ان کے الفاظ کو غلط سمجھا گیا ہے۔