خاتون صنعتکاروں کی مدد کیلئے تلنگانہ اور گجرات میں معاہدہ

   


یادداشت مفاہمت پر دستخط، انوویشن شعبہ میں تلنگانہ مثالی ریاست۔ کے ٹی آر

حیدرآباد : ملک میں خاتون انوویشن کو فروغ دینے کیلئے تلنگانہ اور گجرات ریاستوں کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط ہوئی ہے۔ تلنگانہ کے وزیر آئی ٹی و صنعت کے ٹی آر اور گجرات کے وزیررتعلیم بھوپیندر سنگھ، وزیرخواتین و اطفال بہبود و بھاواری بہن دیو کی موجودگی میں پرنسپل سکریٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس جیش رنجن اور گجرات محکمہ تعلیم کی پرنسپل سکریٹری انجو شرما نے ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کئے۔ معاہدے کے مطابق دونوں ریاستوں کے ایڈٹیک، میڈٹیک، فین ٹیک کے شعبوں میں صنعتکار بننے کی 240 خواتین کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ ان خواتین کا دونوں ریاستوں سے تعلق ہوگا اور پھر قطعی طور پر 20 خاتون انٹرپرینرس کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ اس پروگرام کا آغاز فبروری کے پہلے ہفتہ سے ہوگا۔ یہ تمام کارروائی ورچول انداز میں انجام پائی۔ واضح رہیکہ کے ٹی آر نے وی حب کا 2017ء میں اعلان کیا تھا۔ آج یہ مرکز ہندوستان میں ایک ماڈل کی حیثیت سے اختیار کرلیا ہے اور خاتون صنعتکاروں کو اس سے غیرمعمولی مدد مل رہی ہے۔ کے ٹی آر نے کہا کہ خاتون انٹرینرس کو ملک میں فروغ دینے کیلئے یہ معاہدہ معاون ثابت ہوگا۔ انوویشن کے شعبہ میں تلنگانہ کو قومی سطح پر مثالی ریاست کا اعزاز حاصل ہے۔