خاتون طاقت کو وزیراعظم مودی کا سلام

   


خواتین کا قوم کی ترقی میں باوقار رول ، راہول گاندھی کا بیان
نئی دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے خواتین کے عالمی دن پر خواتین طاقت کو سلام کیا ہے ۔ مودی نے پیر کے روز اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ‘‘خواتین کے بین الاقوامی دن پر ہماری خواتین کی بے مثال طاقت کو سلام۔ ملک کو خواتین طاقت کے بہت سے کارناموں پر فخر ہے ۔ یہ ہماری حکومت کے لئے فخر کی بات ہے کہ اسے مختلف شعبوں میں خواتین کو بااختیار بنانے کا موقع ملا ہے ‘‘۔ اسی دوران کانگریس قائد راہول گاندھی نے کہا کہ خواتین ملک کی ترقی و ترویج میں باوقار رول ادا کرنے کی اہل ہیں اور وہ عملی طور پر اس کا مظاہرہ کرتی رہی ہیں۔ راہول نے خواتین سے کہا کہ آپ کسی کو بھی آپ کی راہ میں رکاوٹ بننے مت دیجئے۔ پرینکا گاندھی نے بھی راہول گاندھی کے تاثرات میں بات کی اور کہا کہ خواتین کی ہر شعبہ میں متناسب نمائندگی وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ خواتین نے اپنی صلاحیتیں ہر شعبے میں منوائی ہیں۔