خاتون عادی سارق گرفتار،مسروقہ مال و زر ضبط

   

حیدرآباد ۔22ستمبر ( سیاست نیوز) ٹاسک فورس پولیس نے ایک خاتون عادی سارق کو گرفتار کرلیا اور اس کے قبضہ سے 4لاکھ 70 ہزار روپئے مالیتی اشیاء کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ کمشنر ٹاسک فورس نارتھ زون ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران 37سالہ بی کلپنا عرف ملماں ساکن رسول پورہ بالمرائی بیگم پیٹ کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے اس خاتون عادی سارق کے قبضے سے 135.2 گرام طلائی زیورات 50گرام چاندی اور سات دستی گھڑیوں کو ضبط کرلیا ۔ کلپنا کو سابق میں 13مقدمات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا ۔ گذشتہ دنوں 19ستمبر کے دن سکندرآباد علاقہ کی ساکن خاتون ایس منوج کمار سلیجا نے شکایت کی تھی کہ چند نامعلوم افراد نے ان کے مکان کا دروازہ توڑ کر سرقہ کی واردات انجام دی ہے ۔ مارکیٹ پولیس میں اس خاتون سارق کے خلاف شکایت درج کروائی گئی تھی جو متوسط خاندانوں کے زندگی بسر کرنے والی کالونیوں میںگشت کرنے کے بعد سرقہ کی واردات انجام دیا کرتی تھی ۔