خاتون فاریسٹ رینج آفیسر پر حملہ ‘ ڈی جی پی کو خواتین کمیشن کی نوٹس

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 2 جولائی (سیاست نیوز) قومی کمیشن برائے خواتین نے کاغذ نگر میں خاتون فاریسٹ آفیسر کا حملہ کا نوٹ لے کر تلنگانہ ڈی جی پی ایم مہندر ریڈی کو نوٹس جاری کی ۔ کمیشن کی چیرپرسن ریکھا شرما نے نوٹس جاری کرکے واقعہ کی مذمت کی ہے۔ کمیشن نے ڈی جی پی کو یہ ہدایت دی کہ وہ کاغذ نگر کی فاریسٹ رینج آفیسر انیتا کو انصاف دلانے اور خاطیوں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے مؤثر اقدامات کریں۔ خاتون عہدیدار پر حملے پر کمیشن کی سربراہ نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ نوٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کیس کی تحقیقات کو جنگی خطوط پر مکمل کی جائیں اور کیس سے متعلق تمام تفصیلات پر مشتمل ایک رپورٹ کمیشن کے حوالے کی جائے۔