خاتون فوجی کو رہا کرالینے اسرائیل دعوے کی حماس نے تردید کردی

   

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے حماس کے ہاتھوں یرغمال اپنی ایک خاتون فوجی کو رہا کرانے کا اعلان کردیا، دوسری طرف حماس نے اسرائیلی دعوے کی تردید کردی۔صہیونی فوج پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ رات خاتون سپاہی اوری میگیدیش کو غزہ کی پٹی میں فوج کی جانب سے کیے گئے زمینی آپریشن کے دوران رہا کرایا گیافوج نے کہا کہ حماس کے بندوق برداروں نے 7 اکتوبر کو خاتون فوجی میگیدیش کو اغوا کیا تھا۔ حماس کے زیر حراست یرغمالیوں کی رہائی کیلئے کام جاری رکھا جائے گا۔اسرائیلی فوج اور داخلی سلامتی ایجنسی شاباک کے مشترکہ بیان میں کہا گیا خاتون فوجی کو آج آزادکر لیا گیا۔ خاتون فوجی کا طبی معائنہ کیا گیا اور وہ اچھی حالت میں ہے۔
خاتون فوجی نے خاندان سے ملاقات کی ہے۔حماس کے سیاسی بیورو کے ایک رکن عزت الرشق نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا اس طرح کے اعلان کا مقصد خواتین قیدیوں کی ویڈیو کو متاثر کرنا ہے جسے القسام نے آج نشر کیا ہے۔ یہ الزامات وزیراعظم نتن یاہو اور ان کی حکومت پر اس دباؤ سے بچنے کی کوشش ہیں جس کی نمائندگی قابض قیدی کر رہے ہیں۔پیر کو ہی القسام بریگیڈز نے نتن یاہو کو مخاطب کرتی اسرائیلی یرغمالی تین خواتین کی ویڈیو جاری کی تھی۔ 76 سیکنڈ کے کلپ میں تین خواتین کو پلاسٹک کی کرسیوں پر بیٹھا دکھایا گیا ہے۔ان میں سے صرف ایک نے بات کی اور وہ غصے میں دکھائی دی۔