ایڈنبرا۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام)خاتون فٹبالر جین او ٹول نے میچ کے دوران اترنے والے گھٹنے کو خود ہی اپنی جگہ پر بٹھا دیا۔ایک اسکاٹش خاتون فٹبالرجین اوٹول نے میچ کے دوران زخمی ہونے والے گھٹنے اور اپنی جگہ سے ہٹنے والی ہڈی کو خود ہی مکے مار کر اپنی جگہ پر بٹھا دیا۔ ان کی ساتھی کھلاڑی اسٹمائر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شائع کی جس میں جین کھیلنے کے دوران جگہ سے ہٹنے والے گھٹنے کی ہڈی کو خود ہی مکے مارکر اپنی جگہ بٹھاتیں ہیں اورپھر پورامیچ بھی کھیلتی ہیں، ان کی ہمت کی داد دی جا رہی ہے۔ خاتون فٹبالر کا یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوگیا ہے۔