خاتون مریض کے رشتہ داروں اور ویب چینل رپورٹر کے خلاف مقدمہ

   

حیدرآباد۔ بنجارہ ہلز پولیس نے ایک خانگی دوا خانے میںہنگامہ کر نے والے مریض کے رشتہ داروں اور ایک ویب چینل کے رپورٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق 20 جون کی شب کورونا وائرس سے متاثر یاقوت پورہ کی ساکن خاتون کو بنجارہ ہلز کارپوریٹ دواخانہ کے ایمرجنسی وارڈ لایا گیا تھا۔ لیکن وہاں بیڈ دستیاب نہ ہو نے پر مریض کے رشتہ دار خاتون کو شریک کر نے اصرارکر رہے تھے۔ اسی دوران ڈاکٹرس و رشتہ داروں میں بحث ہوگئی جسکے بعد حالات کشیدہ ہوگئے۔ انتظامیہ نے فوری پولیس کو اطلاع دی اور ایک پولیس کی ٹیم پہنچ گئی ۔ بنجارہ ہلزپولیس نے ویب چینل رپورٹر سلمان خان و مریض کے رشتہ داروں امجد اور محبوب خان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔