خاتون مزدور کی اجتماعی عصمت ریزی میں ملوث 4 افراد کے خلاف کارروائی

   

حیدرآباد یکم / اکٹوبر ( سیاست نیوز ) رچہ کنڈہ پولیس کمشنر نے خاتون مزدور کی اجتماعی عصمت ریزی میں ملوث 4 افراد کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ کمشنر پولیس مسٹر مہیش بھگوت نے آج اس سلسلہ میں احکامات جاری کردئے ۔ یاد رہے کہ اس سلسلہ میں مہیشورم پولیس نے 22 ستمبر کے دن ان 4 افراد کو جن کا تعلق اڑیسہ سے بتایا گیا ہے کو گرفتار کرلیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ راہول ، 23 سالہ منوج سمراٹ 20 سالہ درگا سمراٹ اور 20 دیا نیدھی کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔ ان چارا فراد نے 16 ستمبر کی رات تقریباً ساڑھے سات بجے ایک خاتون جو مزدوری کرتی ہے ۔ اس کی تنہائی کا فائدہ اٹھاکر اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی تھی ۔ اس واقعہ پر اپنا سخت گیر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کمشنر پولیس نے ان کے خلاف پی ڈی ایکٹ نافذ کردیا ۔