خاتون نے بھی کی ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی

   

حیدرآباد ۔ 15 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے کا نوجوانوں پر الزام عائد کیا جاتا ہے اور اس میں سچائی بھی ہے ۔ کئی ایسے واقعات منظر عام پر بھی آئے ہیں اب اس فہرست میں خواتین بھی شامل ہورہی ہیں جس پر پولیس کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ ہیلمیٹ نہ پہننے والے نوجوان یا ٹو وہیلر گاڑیوں پر دو سے زیادہ سوار کرنے والے نوجوانوں کی جانب سے اکثر ٹریفک پولیس یا ٹریفک پولیس کے کیمروں یا پھر سی سی ٹی وی کیمروں سے محفوظ رہنے کے لیے گاڑیوں کے نمبر پلیٹ سے چھیڑ چھاڑ کی جارہی ہے ۔ گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کو ماسک یا دوسری طریقوں سے چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ اندرا پارک پر اسکوٹی چلاتے ہوئے ایک خاتون کیمرے میں قید ہوگئی جس نے ہیلمیٹ کا استعمال نہیں کیا اور اپنی گاڑی کو اڑھنی سے ڈھنک دیا ۔ اس طرح ٹریفک قواعد کی خلاف ورزی کرنے والوں کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے ۔ پولیس کی جانب سے بڑے پیمانے پر کارروائی کرنے اور شعور بیدار کرنے کے باوجود عوام مسلسل ٹریفک قواعد کی خلاف ورزیاں کررہے ہیں ۔۔ ن