خاتون نے دو بچوں کا گلا کاٹ کرقتل کردیا

   

حیدرآباد: شوہرسے فون بات کرنے کے بعد برہم ایک خاتون نے اپنے دونوں بچوں کا گلا کاٹ کرقتل کردیا۔ یہ وحشیانہ واقعہ آندھراپردیش کے ضلع پرکاشم میں پیش آیا ۔ 25 سالہ آدی لکشمی کی شادی 5 سال قبل ہوئی تھی۔ شوہربیوی میں جھگڑے ہورہے تھے جس کی وجہہ سے خاتون اپنے دونوں بچوں جن کی عمرتین سال اورایک سال بتائی گئی ، کو لے کر مائیکہ منتقل ہوگئی تھی۔ کل اس نے شوہرسے فون پربات کی ۔ شوہر نے گالی گلوج کی جس پر خاتون برہم ہوگئی۔ اس نے دونوں بچوں کا گلا کاٹ کرقتل کردیا اور بعد خودکشی کی کوشش کی۔ بچوں کی موت ہوگئی جب کہ اسے اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔