حیدرآباد ۔ 30 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ہاسٹل میں ادائیگی کے لیے پیسے نہ ہونے پر ایک لڑکی نے دو سال قبل اپنی ویان کو گھر میں تبدیل کرلیا ۔ تین سال قبل مدھورا نگر کو آنے والی یہ لڑکی یہاں راج دوت لیڈیز ہاسٹل میں ایک سال تک قیام پذیر تھی ۔ دو سال قبل انیتا کو ہاسٹل سے خالی کرادیا گیا جس کے بعد اپنی ذاتی ویان کو گھر میں تبدیل کرلیا ۔ مقامی عوام کا دیا ہوا کھانا کھاتے ہوئے ویان میں زندگی گذار رہی ہے ۔ تین سال سے یہ ویان یہی کھڑی ہونے کا ٹریفک چالانات کے ریکارڈ سے پتہ چلا ہے ۔ انیتا کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے بعد پولیس وہاں پہونچی اور اس خاتون کو کونسلنگ کی گئی ۔ انیتا نے بتایا کہ یہ ویان اس کی خود کی ہے اور اس کا نام گرم ( گھوڑا ) ہے ۔ ٹریفک ای چالان ایپ کا جائزہ لینے پر AP31Q-6434 نمبر نامی یہ ویان گرم انیتا کے نام پر رجسٹر ہونے کی پولیس نے نشاندہی کی ہے ۔ انیتا نے پولیس کی تفتیش میں ارکان خاندان کے بارے میں کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا ۔ ایس آر انسپکٹر سیدلو نے بتایا کہ پھر ایک مرتبہ انیتا کی کونسلنگ کی جائے گی ۔ ارکان خاندان کے حوالے کرنے یا اسٹیٹ ہوم کو روانہ کیا جائے اس کا فیصلہ کیا جائیگا ۔۔ ن