خاتون نے عاشق کے ہمراہ شوہر کا قتل کردیا

   

ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے پر بہیمانہ کارروائی
حیدرآباد 16 اگست ( سیاست نیوز ) ناجائز تعلقات میں رکاوٹ بننے والے شوہر کا خاتون نے عاشق کے ہمراہ قتل کردیا اور قتل کو عام موت قرار دینے کی کوشش کے دوران پکڑی گئی ۔ یہ واقعہ اللہ پور پولیس حدود راجیو گاندھی نگر میں پیش آیا ۔ 27 سالہ محمد شاہ دل کا قتل کردیا گیا ۔ جسم پر زخموں کے نشانات اور اچانک موت پر شاہ دل کے بھائی کو شبہ ہوا جو اکثر میاں بیوی کے درمیان جھگڑے میں صلاح کرواتا تھا ۔ شاہ دل کی بیوی تبسم بیگم اکثر دیور ماجد کو فون کرتی تھی میاں بیوی میں صلاح کے دوران ماجد کو پتہ چل گیا تھا کہ شاہ دل بیوی سے کیوں جھگڑا کرتا ہے ۔ گذشتہ 2 تا 3 ماہ سے شاہ دل نے شراب نوشی شروع کردی تھی ۔ شاہ دل کی اچانک موت پر بیوی پر شبہ ظاہر کیا گیا ۔ تبسم بیگم پر شوہر کو دھوکہ اور ناجائز تعلقات کے الزامات ہیں ۔ ذرائع کے مطابق تبسم بیگم کے توفیق نامی شخص سے ناجائز تعلقات تھے اور اس کا پتہ شاہ دل کو ہوگیا تھا ۔ شاہ دل اس پر برہم تھا اور بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا ۔ 14 اگست کی رات شاہ دل مکان پہونچا ۔ صبح اس کی بیوی تبسم بیگم نے ماجد کو فون پر اطلاع دی کہ شاہ دل نیند سے بیدار نہیں ہورہا ہے ۔ ماجد فورا بھائی کے مکان پہونچا اور شاہ دل کو مقامی ہاسپٹل رجوع کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے شاہ دل کو مردہ قرار دیا ۔ پولیس کو شکایت میں ماجد نے بتایا کہ تبسم بیگم نے توفیق کی مدد سے ان کے بھائی کا قتل کیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے بعد پولیس نے پتہ لگایا کہ تبسم اور توفیق نے شاہ دل کے ہاتھ پیر باندھ کر مار پیٹ کا نشانہ بنایا اور اس کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ ع