رانچی : جڑواں بچوں کا جنم عام بات ہے۔ بعض صورتوں میں دو سے زیادہ بھی بچے پیدا ہوتے ہیں۔ ان میں سے ایک یا دو صحت مند ہوتے ہیں اور باقی کمزور بتائے گئے ۔ لیکن جھارکھنڈ کی انیتا کماری (27 سال) نے رانچی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کے شعبہ امراض نسواں میں پانچ بچیوں کو جنم دیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ماں اور بچے صحت مند ہیں۔ ان بچوں کا وزن 750 گرام اور 1.1کلو گرام کے درمیان تھا اور انہیں نوزائیدہ انتہائی نگہداشت یونٹ میں رکھا گیا تھا۔ ایک ہی ڈلیوری میں پانچ بچوں کا پیدا ہونا بہت نایاب ہے، اور ڈاکٹر ششی بالا سنگھ نے ڈیلیوری کی۔ ماں اور بچے طبی نگرانی میں ہیں۔