خاتون نے 5.5کیلووزنی بچہ کو جنم دیا

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع نرمل میں ایک خاتون نے 5.5کیلووزنی بچہ کو سرکاری ہاسپٹل میں جنم دیا۔اس خاتون جس کی شناخت ضلع کے سون منڈل کے لفٹ پوچم پاڈو کی رہنے والی نیہا کے طورپر کی گئی ہے ،نے سیزیرین کے ذریعہ اس صحت مند اور وزنی بچہ کو جنم دیا۔ڈاکٹر سروجا،ڈاکٹر راجندر اور ڈاکٹر ممتا نے یہ سیزیرین انجام دیا۔ ڈاکٹرس نے کہا کہ نوزائیدہ بچہ کا وزن 5.5کیلوگرام ہے ۔یہ ایک انوکھا معاملہ ہے ۔قبل ازیں اس ماہ کے اوائل میں بھدراچلم سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے بھی سیزیرین کے ذریعہ 5.5کیلووزنی بچہ کو جنم دیا تھا۔شہر حیدرآباد کے نیلوفر ہاسپٹل میں چند سال پہلے ایک خاتون نے 6کیلووزنی بچہ کو جنم دیا تھا۔