٭ امریکی جج نے ایک خاتون کے بچہ کو اس وقت اپنے گود میں لے لیا جب وہ خاتون وکیل کی حیثیت سے حلف لے رہی تھی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔ ویڈیو میں بتایا گیا ہیکہ جج رچرڈ ڈنکن نے اپنے ایک ہاتھ میں بچہ کو سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ دوسرے ہاتھ میں وہ وکیل جولیانا لامر کو حلف دلا رہے ہیں۔ ویڈیو دیکھنے کے بعد ٹوئیٹر پر کسی نے اپنے ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے ان کی تعریف کی۔