واشنگٹن، یکم اگست (یو این آئی) امریکہ میں طیارہ حادثہ میں ہلاک ہونے والی خاتون پائلٹ این تھو نیوین کا موت سے قبل آخری پیغام منظر عام پر آگیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں خاتون پائلٹ ہلاک ہوگئی، اپنی موت سے قبل اس نے فیس بک پر آخری ویڈیو شیئر کی تھی جو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 44 سالہ ویتنامی پائلٹ این تھو نیوین کا طیارہ انڈیانا کے شہر گرین ووڈ میں کریش کرگیا تھا، وہ تنہا دنیا کا چکر لگانے والی پہلی ویتنامی خاتون پائلٹ بننے کے مشن پر تھی۔رپورٹس کے مطابق طیارہ گرنے کا حادثہ انڈی ساؤتھ گرین ووڈ ایئرپورٹ سے روانگی کے فوراً بعد پیش آیا، طیارہ فضا سے گھومتا ہوا ایک پیٹرول پمپ کے پیچھے گر گیا، خاتون پائلٹ طیارے میں تنہا تھی، جو موقع پر ہی ہلاک ہوگئی۔