خاتون پر تھوکنے والا نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 17 اپریل ( سیاست نیوز) کیسرا پولیس نے خاتون پر تھوکنے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 27سالہ ڈی شراون کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔ پیشہ سے الیکٹریشنشراون ناگارم کا ساکن ہے ،15اپریلکو شراون نے موٹر سیکل پر سوار تھا ، راستہ سے گذرنے کے دوران چہل قدمی کررہی ایک خاتون پر تھوک دیا ۔ شراون گٹکھا کھا رہا تھا ۔ اس خاتون نے چیخ و پکار کی تاہم وہ فرار ہوگیا ۔ اس خاتون کے شوہر جی سرینواس نے 16اپریل کو پولیس میں شکایت کی تھی ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کے بعد اس شخص کو حراست میں لے لیا ۔