خاتون پولیس اہلکار پر حملہ کے سلسلہ میں دو افراد گرفتار

   

جاجپور 11 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دو افراد ایک خاتون پولیس عہدیدار پر حملہ اور اس کو زخمی کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ یہ واقعہ اوڈیشہ کے جاجپور ضلع میں پیش آیا ۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر انچارچ بجیانی نلا ایک مارکٹ میں گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی ۔ ملزمین نے اس پر سنگباری کی اور اس کے نتیجہ میں خاتون پولیس عہدیدار کے سر پر زخم آئیہیں۔ خاتون عہدیدار کو دواخانہ میں شریک کیا گیا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے ۔ ملزمین کی شریف الحق اور شیخ رضوان علی کی حیثیت سے شناخت ہوئی ہے اور انہیں گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔