ستنا ۔ مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے نیاگاوں تھانہ میں تعینات ایک خاتون کانسٹیبل نے اپنی رہائش گاہ میں پھندالگاکر خودکشی کرلی۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہاں نیاگاوں میں تعینات کانسٹیبل شروتی سنگھ نے کل اپنے گھر میں پھندالگاکر خودکشی کرلی ہے ۔ خاتون تھانہ میں کمپیوٹرآپریٹرکاکام دیکھتی تھی۔ وہ کافی دنوں سے بیمارتھی ۔
