حیدرآباد /10 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بیوی اور اس کے ساتھ کام کرنے والوں پر حملہ کرنے اور خاتون کا استحصال کرنے والے شخص کو عدالت نے ایک سال کی سزا اور 2 ہزار روپئے جرمانہ عائد کیا ہے ۔ کشائی گوڑہ پولیس نے اپریل 2019 کے ایک مقدمہ میں آج چارج شیٹ کو داخل کیا جس پر ملکاجگیری کی ایک عدالت نے 32 سالہ شخص جی نرسیا کے خلاف سزا سنائی ہے ماہ ا پریل میں نرسیاکی بیوی وجیہ بھانو نے شوہر کے خلاف شکایت کی تھی ۔ یہ خاتون ایک اولڈ ایج ہوم میں کام کرتی تھی اور 12 اپریل کے دن جب کیسرا سے کار میں واپس ہو رہی اس خاتون کے ہمراہ اس کی ساتھی لکشمی اور گنانا پرکاش موجود تھے جیسے ہی بھانو کار سے اترکر ہوم میں جانے لگی اس نے پتھر سے حملہ کردیا ۔ اس دوران بیچ بچاؤ کرنے والوں کو بھی اس نے حملہ کا نشانہ بنایا ۔ پولیس نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے آج مکمل چارج شیٹ کو عدالت میں پیش کردیا ۔