خاتون کا اغوا و عصمت ریزی نارسنگی میں ہولناک واقعہ

   

حیدرآباد۔/25اکٹوبر، ( سیاست نیوز) نارسنگی کے علاقہ میں اجتماعی عصمت ریزی کا ہولناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون کا اغوا کرنے کے بعد اس کی اجتماعی عصمت ریزی کی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ پپال گوڑہ سے ایک خاتون کا اغوا کرنے کے بعد نامعلوم درندہ صفت انسانوں نے ایک سنسان مقام پر اسے منتقل کیا اور اس پر جنسی حملہ کیا ۔ خاتون کی چیخ پکار کو دیکھتے ہوئے ان درندوں نے اس کے منہ میں کپڑا ٹھونس دیا۔ کسی حال خاتون ان حیوانوں کے چنگل سے بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئی اور چیخ و پکار کرتے ہوئے سڑک پر نکل آئی۔ مقامی عوام نے خاتون کی چیخ و پکار کو دیکھتے ہوئے ان درندوں کا تعاقب کیا تاہم ایک عوام کے ہاتھ آگیا اور دیگر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقامی عوام کی جانب سے حوالے کئے گئے شخص کو پولیس نے حراست میں لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے اور متاثرہ خاتون کو طبی جانچ کیلئے دواخانہ منتقل کردیا ہے۔