خاتون کا بے دردی سے قتل کے بعد زیورات لوٹ لئے گئے

   

Ferty9 Clinic

کورٹلہ /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جگتیال ضلع میں ایک خاتون کا نامعلوم افراد نے انتہائی بے دردی سے قتل کرنے کے بعد اس کے گلے سے زیورات لے کر فرار ہوگئے ۔ یہ واقعہ ابراہیم پٹنم منڈل کے گڈور گاؤں کے کھیت میں پیش آیا ۔ جہاں ایم نرسو نامی 55 سالہ خاتون کھیت میں کام کرنے کے بعد واپس ہو رہی تھی کہ یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق یہ خاتون گاؤں کے قریب کھیت میں کام کیلئے گئی تھی رات کو گھر واپس نہ ہونے پر اس کے ارکان خاندان نے اس کی تلاش شروع کی ۔ اس کی نعش کھیت کے قریب خون میں لت پت پائی گئی ۔ اس کے سر پر زخم کے کئی نشان تھے ۔ اس کے زیورات بھی غائب تھے ۔

کسانوں کو بیمہ کروالینے کا مشورہ
گجویل /16 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جاریہ سال جون کی 18 تاریخ تک نئے پٹہ پاس بکس حاصل کرنے والے کسان آئندہ ماہ اگست کی 5 تاریخ تک رعیتو بیمہ اسکیم کے تحت اپنی اپنی درخواستیں آدھار کارڈ اور پٹہ پاس بک زیراکرس کاپی کے ہمراہ دیہی علاقوں میں موجود رعیتوں ویدکاؤں میں متعلقہ زرعی اے ای اوز کو اپنے کا مشورہ گجویل زرعی مددگار مسٹر جینت کمار نے کسانوں کو دیا ۔