خاتون کا قتل ، قبرستان میں دفن کرنے والے تین افرد گرفتار

   

نئی دہلی: مغربی دہلی کے نانگلوئی علاقے میں ایک 54 سالہ خاتون کی نعش کو مبینہ طور پر قتل کر کے دفن کرنے کے الزام میں تین لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ایک سینئر پولیس افسر نے جمعرات کو یہ یہ بات بتائی۔ افسر نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے تین افراد کے علاوہ قبرستان کے ایک نگران کو بھی گرفتار کیا جس نے ملزم کو رات کے وقت نعش دفنانے کی اجازت دی اور رجسٹر میں کسی کا نام درج نہ کرنے کے عوض میں 5 ہزار روپے کی رشوت لی۔انہوں نے کہا کہ تینوں ملزمان میں سے ایک مبین نامی شخص ہے جو آٹو ڈرائیور، دوسرا نوین درزی اورتیسرا ریہا ایک نائی ہے ۔افسر نے بتایا کہ خاتون 2 جنوری سے لاپتہ تھی اور اس سلسلے میں منگول پوری پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی تھی۔ جس کے بعد خاتون کی تلاش شروع کر دی گئی۔پولیس نے بتایا کہ پوچھ گچھ کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ وہ ایک مائیکرو فائنانسر تھی اور روزانہ کی بنیاد پر مغربی دہلی میں ہاکروں کو قرض دیتی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ ملزموں نے خاتون سے کچھ قرض لیا تھا۔ خاتون ملزمان سے رقم کی واپسی کا مطالبہ کررہی تھی، جس کی وجہ سے انہوں نے اسے قتل کردیا۔