خاتون کرداروں کی ساڑیاں پہنتا ہوں: سنیل گروور

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکار اور ٹیلی ویژن کے کامیڈین سنیل گروور نے کہا ہے کہ خواتین کے کیریکٹر پر مبنی ان کی اداکاری کے حوالے سے ان کے پاس کافی کپڑے موجود ہیں۔ان کا اس سلسلے میں کہنا ہے جب کبھی وہ اس حوالے سے کرداروں کو یاد کرتے ہیں تو وہ ان کپڑوں کو پہنتے بھی ہیں، لیکن ایسا اس وقت کرتے ہیں جب گھر والے سورہے ہوتے ہیں۔یہ بات انھوں نے اس وقت کہی جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اپنے ادا کردہ خواتین کرداروں کو مس کرتے ہیں؟ تو انھوں نے کہا کہ ان کے پاس اب بھی وہ ساڑیاں موجود ہیں جو وہ ان کرداروں میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ سنیل گروور نے کپل شرما شوز میں گتھی اور رینکو بھابھی کے خواتین کردار بڑے بھرپور انداز میں ادا کیے ہیں۔