حیدرآباد /22 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) ریاست تلنگانہ بالخصوص گریٹر حیدرآباد میں دھوکہ دہی کے واقعات میں حالیہ دنوں میں زبردست اضافہ ہوگیا ہے ۔ سائبر دھوکہ دہی کا تعلیم یافتہ ، غیر تعلیم یافتہ نوجوان بوڑھے اور خواتین سبھی چکار ہو رہے ہیں ۔ اس مرتبہ ایک خاتون کرکٹر دھوکہ دہی کا شکار ہوئی ہے ۔ ایک خاتون کرکٹر کو 29 ستمبر کو ایک واٹس اپ کال وصول ہوا جس میں فون کرنے والے نے خاتون کرکٹر کی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کرکٹ ٹورنمنٹ میں کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کا وعدہ کرتے ہوئے ایک لاکھ 25 ہزار روپئے لون لیا تین تا چار ماہ میں ایک بھی چانس نہ ملنے پر خاتون کرکٹر نے سٹی سائبر کرائم پولیس سے اس کی شکایت درج کروائی ۔ اس خاتون کرکٹر نے بتایا کہ واٹس اپ کال کرنے والے نے انہیں بتایا کہ میرے کھیل کی وہ چند کوچس سے تعریف سن چکاہے ۔ وہ اسٹیٹ لیول اور انٹر اسٹیٹ لیول لیگ میں انہیں کھیلنے کا موقع فراہم کرسکتا ہے ۔ مگر اس کیلئے تھوڑے اخراجات برداشت کرنا پڑے گا ۔ بھاری رقم لینے کے بعد بھی موقع فراہم نہ کرنے پر وہ پولیس سے اس کی شکایت کرچکی ہیں ۔ ن