جواہر نگر میں غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کے دوران کشیدگی
حیدرآباد۔ غیر مجاز تعمیرات کے خلاف کارروائی کے دوران جواہر نگر کے علاقہ میں خوف و دہشت کا سبب بن گئی ۔ کارروائی کے دوران خاتون کا انتہائی اقدام علاقہ میں کشیدگی کا سبب بن گیا۔ ڈیوٹی پر تعینات انسپکٹر پولیس کی مستعدی نے ایک خاتون کی جان بچالی تاہم اس اقدام میں انسپکٹر پولیس بری طرح جھلس گئے جنہیں فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔ انسپکٹر پولیس جواہر نگر بکشا پتی کے اس اقدام اور دلیری کی مختلف گوشوں سے ستائش کی جارہی ہے۔ ایک سرکاری محکمہ کی کارروائی خودکشی کا سبب بن رہی ہے تو دوسرے محکمہ کے اقدامات حفاظت کا سبب بن رہے ہیں۔ بکشا پتی نے فلمی انداز میںایک ہیرو کی طرح اس خاتون کو بچالیا جس نے اپنے جسم کو آگ لگالی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ انتہائی اقدام کرنے والی خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔