حیدرآباد :۔ خاتون کو عریاں تصاویر ناقابل بیان فحش پیامات روانہ کرنے والے ایک بدغماش شخص کو رچہ کنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس کے مطابق ایک خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے 27 سالہ او سرینو ساکن انوجی گوڑہ کو گرفتار کرلیا۔ سرینو پیشہ سے مزدور ہے کا تعلق سوریہ پیٹ سے بتایا گیا ہے ۔ وہ اپنے والدین کے ساتھ شہر میں رہتا تھا ۔ سرینو سابق میں بھی جیل کی سزا کاٹ چکا ہے ۔ پولیس کے مطابق سال 2018 سے سرینو نے فون پر عریاں فلمیں تصاویر اور ویڈیو کلپ دیکھنے کا عادی تھا اور ان ویڈیوز اور تصاویر کو خواتین کو روانہ کرتا تھا۔ کیسرا پولیس نے ایک خاتون کی شکایت پر سال 2019 میں سرینو کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کیا تھا جس میں اس نے خاتون کو جنسی خواہش کے لیے دباؤ ڈالتے ہوئے اپنے جال میں پھانسنے کے لیے عریاں تصاویر اور ویڈیوز روانہ کررہا تھا اور اس کے علاوہ ناقابل بیان انداز میں واٹس ایپ میسیج بھی روانہ کررہا تھا ۔ خاتون کی شکایت پر پولیس نے جیل منتقل کیا تھا اور اکٹوبر 2020 میں جیل سے رہائی کے بعد سرینو نے ایک اور خاتون کو نشانہ بنایا اور اس خاتون کے فون پر واٹس ایپ کے ذریعہ عریاں تصاویر اور واہیات مواد روانہ کرنے لگا اور خاتون کو اپنے جال میں پھانسنے کے لیے اسے ہراساں و پریشان کررہا تھا ۔ خاتون نے جب اس سے فون پر بات کرنا بند کردیا تو اس نے واٹس ایپ میسیج کے ذریعہ ناقابل بیان الفاظ اور ریکارڈنگ روانہ کررہا تھا ۔ خاتون کی شکایت پر رچہ کنڈہ سائبر کرائم پولیس نے اسے گرفتار کرلیا ۔۔