حیدرآباد،26جون(یواین آئی) شہر حیدرآباد کے ایل بی نگر کے ایک مقامی کورٹ نے خاتون کو ہراساں کرنے پر دو نوجوانوں کو چار دن کی قید سادہ اور فی کس 50روپئے جرمانہ کی سزا سنائی۔مجرمین کی شناخت ناچارم کی راگھویندرا نگر کالونی کے رہنے والے آر انل اور اپل کے چلکانگر کے رہنے والے ناگیشور بابو کے طورپر کی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ان دونوں نے 23 سالہ خاتون کو ہراساں کیا جو ورنگل جانے والی بس کے انتظار میں اُپل رنگ روڈ کے قریب واقع بس اسٹاپ پر بس کا انتظار کر رہی تھی۔اس خاتون نے فوری طورپر پولیس کو اس بات کی اطلاع دی جس کے بعد پولیس کی ٹیم وہاں پہنچی اور ان کو تحویل میں لے لیا۔خاتون کی شکایت کی بنیاد پر پولیس نے ان کے خلاف معاملہ درج کرکے ان ملزمین کو عدالت میں پیش کیا۔