خاتون کو ہراساں کرنے پر نوجوان گرفتار

   

حیدرآباد ۔ 22 مارچ (سیاست نیوز) انسٹاگرام کے ذریعہ قابل اعتراض میسیجس روانہ کرتے ہوئے خاتون کو ہراساں کرنے والے ایک نوجوان کو سنٹرل کرائم اسٹیشن (سی سی ایس) کی سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے بموجب 21 سالہ وائی پی ریونت راج ساکن کوٹھی سلطان بازار میں انسٹاگرام پر ایک فرضی اکاؤنٹ تیار کیا اور اس کے ذریعہ بگ باس ۔ 2 مقابلہ جیتنے والے کوشل مانڈا کے خلاف کوشل آرمی گروپ اور دیگر سوشیل میڈیا اکاونٹ میں ریونت راج قابل اعتراض اور فحش میسیجس بھیج رہا تھا۔ سائبر کرائم پولیس نے اس ضمن میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ریونت راج سوشیل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے فرضی اکاؤنٹس قائم کرنے کا عادی ہے اور اس نے کوشل مانڈا اور ان کی بیوی کی جانب سے چلائے جانے والے ٹرسٹ کے خلاف میسیجس روانہ کررہا تھا۔ گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کرتے ہوئے جیل بھیج دیا گیا۔