خاتون کی بیٹے کے ساتھ خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 23 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : سائبر آباد کے علاقہ میڑچل میں ایک خاتون کو اپنے بچے کے ساتھ خود کشی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ مکان سے بدبو کے باعث اس دلسوز واقعہ کا انکشاف ہوا ۔ پولیس میڑچل نے مقام واردات پہونچکر ماں اور بیٹے کی نعشوں کوہاسپٹل منتقل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ میڑچل کے علاقہ اتوپلی میں شالینی نامی 29 سالہ خاتون نے اپنے 11 سالہ لڑکے نیان کمار کے ساتھ خود کشی کرلی ۔ شالینی اتوپلی علاقہ کے ساکن دیپک کمار کی بیوی تھی ۔ دیپک ان دنوں ورنگل میں تھا ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ شوہر کی بے رخی اس خاتون کے انتہائی اقدام کی وجہ ہوسکتی ہے ۔ تاہم پولیس میڑچل مصروف تحقیقات ہے ۔