خاتون کی تصاویر انسٹاگرام پر ڈالنے کا واقعہ ، پولیس مصروف تحقیقات

   

حیدرآباد ۔ 4 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : انسٹا گرام پر خواتین اور نوجوان لڑکیوں کی سرگرمیاں اور مشہور ہونے کی فکر خود ان کے لیے وبال جان بنتی جارہی ہیں ۔ آئے دن ایسے واقعات عام بات بنتے جارہے ہیں اور خواتین اور نوجوان لڑکیوں کا استحصال کیا جارہا ہے اس طرح کے ایک واقعہ میں ابراہیم پٹنم پولیس نے ایک انجان شخص کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ متاثرہ خاتون جس کی تصاویر اور فون نمبر حاصل کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ڈال دیا گیا ۔ اس خاتون نے شی ٹیم ابراہیم پٹنم سے شکایت کردی ۔ شادی شدہ خاتون کی زندگی پر سکون انداز میں گذ رہی تھی اس خاتون نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر کو شیئر کیا تھا کسی بدقماش نے ان تصاویر کو حاصل کرلیا ۔ اور خاتون کی تصاویر سے چھیڑ چھاڑ کردی اور خاتون کا فون نمبر حاصل کرلیا ۔ اور انسٹاگرام پر فرضی آئی ڈی تیار کرتے ہوئے اس خاتون کی تصاویر اور فون نمبر کو شیئر کرتے ہوئے قابل اعتراض انداز میں پیش کیا ۔ع