نیویارک۔نیویارک میں ایک 36سالہ شخص کو بڑے ہی اطمینان سے راستے سے گزرتے ہوئے دکھایا گیا اور لوگوں نے اس کی فلمبندی بھی کی ۔ وجہ کیا ہے ؟ مذکورہ شخص کے سر میںچاقو گھونپا ہوا تھا لیکن وہ اس سے بے نیاز اپنی ہی دھن میں سڑک سے گزر تا رہا اور وہاں کھڑی ایک ایمبولنس میں موجود لوگوں سے باتیں کرنے لگا ۔اسی دوران کچھ اور لوگ بھی وہاں جمع ہوگئے ۔پولیس نے بعد ازاں تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ کچھ سارقوں نے ایک خاتون راہگیر کا پرس چھین کر بھاگنے کی کوشش کی تو مذکورہ شخص نے ان کا تعاقب کیا اور کافی ہاتھا پائی کے دوران سارقوں نے اس کے پیٹ اور سر میں چاقو مار دیا ۔قبل ازیں سارقوں نے خاتون کے گالوں پر بھی طمانچے رسید کئے تھے۔