خاتون کی خود کشی

   

حیدرآباد ۔ 22 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : قرض کے تعلق سے میاں بیوی میں بحث و تکرار کے بعد بیوی نے خود کشی کرلی ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق 40 سالہ خاتون گیتا نے آج صبح حسین ساگر میں چھلانگ لگاکر خود کشی کرلی ۔ گیتا بنسی لعل پیٹ علاقہ کے ساکن مہیش کمار کی بیوی تھی ۔ میاں بیوی میں قرض کی رقم کے تعلق سے جھگڑا ہوا کل رات جھگڑے کے بعد آج صبح گیتا نے حسین ساگر میں چھلانگ لگاکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔۔