خاتون کی زبان کے دو حصے، بیک وقت دو ذائقوں کا احساس

   

لاس ویگاس : امریکی خاتون نے انکشاف کیا ہیکہ انہوں نے اپنے جسم میں کئی ظاہری تبدیلیاں کروائی ہیں اور زبان کے کنارے کو درمیان سے کٹواکر دو شاخہ کیا ہے۔ اب اس وجہ سے وہ دو مختلف ذائقوں کو ایک ساتھ محسوس کرسکتی ہیں۔کیئرسٹن نے اپنے بدن پر کئی ٹیٹو بنوائے ہیں اور اپنے ماتھے پر تتلی کیساتھ ساتھ دیگر ٹیٹو بھی کندہ کرائے ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ خواتین اور بالخصوص ان کے گھروالے اس تبدیلی کو ناپسند کرتے ہیں لیکن مرد انہیں دیکھ کر ان کی جانب راغب ہوتے ہیں۔اب تک وہ اپنے بدن، سینے، آنکھوں کی رنگت اور دیگر ٹیٹو بنواچکی ہیں جبکہ ناک اور زبان کو چھدوایا بھی ہے۔ اس سارے عمل پر کل 43 ہزار ڈالر خرچ کئے گئے ہیں۔حال ہی میں انہوں نے زبان کو جراحی کی بدولت درمیان سے کاٹا ہے اور اب ان کا دعویٰ ہیکہ اس کے دونوں سروں پر ایک ساتھ مختلف کھانے والی اشیا رکھ کر وہ اس کا ذائقہ محسوس کرسکتی ہیں۔