خاتون کی عریاں تصاویر لینے والا طالب علم گرفتار

   

شی ٹیم کی مختلف کارروائیوں میں 49 منچلے نوجوان زیرحراست

حیدرآباد ۔ 21 اگست (سیاست نیوز) خاتون کی عریاں تصاویر اور ویڈیو تیار کرنے والے ایک نوجوان طالب علم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ شی ٹیم سے رجوع ہونے پر خاتون کی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی انجام دی۔ 34 سالہ خاتون جو کتہ گڈم سے والد کی موت پر چوٹ اپل آئی ہوئی تھی اور اس کی والدہ کے ساتھ رہتی تھی۔ اس خاتون کے پڑوس میں ایک نوجوان 24 سالہ کمارا سوامی رہتا ہے جو خاتون کو ہر دن بری نظر سے دیکھتا تھا۔ اس نے ان کے مکان کے باتھ روم کو نشانہ بنایا اور خاتون کی مصروفیت سے واقف ہوا۔ جب خاتون باتھ میں نہانے گئی اس نے ایگزاز فیان میں موبائیل فون رکھ دیا اور خاتون کی برہنہ ویڈیو تیار کررہا تھا۔ تصاویر لینے کے دوران کیمرہ کے فلائش کی آواز سے خاتون چوکس ہوگئی اور اس نے ایگزاز فیان میں ہلچل کو دیکھ لیا۔ فوری افراد خاندان کو واقعہ سنانے کے بعد کمارا سوامی کے خلاف شکایت درج کی گئی۔ پولیس نے کمارا سوامی کے موبائیل فون سے خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز کو حاصل کرلیا۔ پولیس نے کمارا سوامی کو جیل منتقل کردیا۔ شی ٹیم کی کارروائی کے دوران ایک اور مقدمہ میں پولیس ایل بی نگر نے پی سدھیر نامی 22 سالہ طالب علم کو گرفتار کرلیا جو 21 سالہ طالبہ ساکن ناگول انجینئرنگ طالبہ کو ہراساں کررہا تھا۔ محبت کے نام پر لڑکی کا تعاقب کرتے ہوئے ہراساں کررہا تھا اور اپنے روم میں وقت گذارنے کیلئے دباؤ ڈال رہا تھا۔ شی ٹیم نے کارروائی کے دوران 57 مقدمات درج کرلئے جن میں 49 منچلے افراد کو حراست میں لیا گیا۔ شی ٹیم راچہ کنڈہ نے اس دوران کم عمر شادی کے واقعات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے (9) کمسن کی شادیاں رکوادیں۔ A