خاتون کی عصمت ریزی کی کوشش سماجی کارکن چکرا دھر گوڑ گرفتار

   

حیدرآباد۔/4 فروری، ( سیاست نیوز) سماجی خدمت کی آڑ میں خواتین کا استحصال کرنے والے ایک سماجی کارکن کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ شاہ میر پیٹ پولیس نے متاثرہ خاتون کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے سماجی کارکن فرسٹ فاؤنڈیشن کے چیرمین چکرادھر گوڑ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایک خاتون چکرا دھر گوڑ کے خلاف سنگین الزام عائد کیا ہے۔ تم کنٹہ میونسپلٹی علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے چکرا دھر گوڑ کے خلاف شکایت درج کرائی۔ خاتون کا الزام ہے کہ گوڑ نے اس کے مکان میں زبردستی داخل ہوتے ہوئے اس کی عصمت ریزی کی کوشش کی۔ مکان میں خاتون کی تنہائی کا فائدہ اٹھاکر خاتون کی مرضی کے بغیر گوڑ مکان میں داخل ہوا اور خاتون سے جنسی خواہش کو پورا کرنے کیلئے اس کے ساتھ زبردستی کی کوشش کی۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا ہے اور گوڑ کو کو جیل منتقل کردیا۔ ع