خاتون کی مبینہ عصمت دری ، بی جے پی لیڈر کیخلاف ایف آئی آر

   

بلیا : بی جے پی کے ایک قائدکے خلاف ایک 26سالہ خاتون کی مبینہ عصمت ریزی اور دھمکانے ایف آئی آر درج کی گئی ہے ۔ دریں اثناء باریہ سرکل آفیسر اشوک کمار مشرا نے بتایا کہ بی جے پی کے پسماندہ طبقات کے جنرل سکریٹری رنجیت موریہ کے خلاف متاثرہ خاتون کی شکایت پر معاملہ درج کیا گیا ۔ خاتون نے رپورٹرس کو بتایا کہ موریہ نے اسے بی جے پی کی ویمنس ونگ کا نائب صدر بنانے کی پیشکش کی ۔ موریہ اس کے گھر میں زبردستی گھس آیا تھا ۔ بعد ازاں اُس نے خاتون کے ساتھ نازیبا انداز میں بات کرنا شروع کردیا ۔ دوسری طرف بی جے پی کے ایم ایل اے سریندر سنگھ نے موریہ کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے پہلے ایف آئی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیا لیکن متاثرہ خاتون اور اس کی والدہ نے ان سے ( سریندر سنگھ) ملاقات کی جس کے بعد انہوں نے اس معاملہ میں مداخلت کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کروانے کو یقینی بنایا ۔