کوٹائم، 4 جولائی (یو این آئی) کے پی سی سی کے کارگزار صدر پی سی وشنو ناتھ ایم ایل اے نے مبینہ طور پر کوٹائم میڈیکل کالج میں ایک معصوم خاتون کی افسوسناک موت کے لیے سی پی آئی (ایم) کی قیادت والی بائیں بازو کی حکومت ذمہ دار ہے ۔ پی سی وشنو ناتھ نے جمعرات کی شام کہا‘‘عمارت گرنے کے بعد، وزیر صحت وینا جارج نے دعویٰ کرنے کی کوشش کی کہ یہ ایک لاوارث ڈھانچہ ہے ۔ لیکن اگر اس اہم وقت پر تلاش کی جاتی تو ایک جان بچائی جا سکتی تھی۔ انہوں نے الزام لگایا یہ عوام دشمن حکومت کیرالہ کے صحت کے شعبے کو شرمندگی میں مبتلا کر رہی ہے اور روز بروز غیر انسانی بنتی جا رہی ہے ۔ پی سی وشوناتھ نے الزام لگایا کہ ‘‘ایک ذمہ دار وزیر ملبے کے سامنے کھڑے ہو کر اپوزیشن پر الزامات کیسے لگا سکتی ہے اور اپنے اقدامات کا جواز کیسے پیش کر سکتی ہے ؟ انہوں نے مزید کہا کہ اس تمام وقت کے دوران وہ خاتون ملبے کے نیچے پھنسی زندگی کی جنگ لڑ رہی تھی۔ یہ عوام دشمن حکومت کیرالہ کے صحت کے نظام کے لیے باعثِ ندامت بن چکی ہے اور ایک غیر انسانی حکومت میں تبدیل ہو تی جارہی ہے ۔