لکھنو ، 8 ڈسمبر (ایجنسیز) اتر پردیش کے ضلع بڈاون میں 28 سالہ خاتون نے بھگوان کرشن کے بت سے باقاعدہ ہندو روایات کے مطابق شادی کرکے علاقے بھر میں حیرت اور بحث کا موضوع بن گئی۔ پنکی شرما جو پوسٹ گریجویٹ اورکرشن بھکت ہیں، نے دیوتا کے بت کے ساتھ تمام روایتی رسومات ادا کیں۔ اس موقع پر اہل خانہ، رشتہ داروں اور گاؤں کے لوگوں نے بھی اسے ایک عام شادی کی طرح منایا۔ یہ انوکھا ویدک شادی بیورقاسم آباد گاؤں (تھانہ اسلام نگر) میں منعقد ہوا، جس نے پورے علاقے میں توجہ حاصل کرلی۔ پنکی کے گھر کو دلہن کے گھر کی طرح سجایا گیا تھا اور شادی کا منڈپ بھی تیارکیا گیا تھا۔ ان کے برادر نسبتی اندریش کمارکار میں بھگوان کرشن کے بت کو دلہے کی طرح سجا کر لائے۔ تقریباً 125 افراد بارات میں شامل تھے۔ جب بارات گاؤں پہنچی تو دلہے کا روایتی خیرمقدم کیا گیا۔یہ منفرد تقریب لوگوں میں گفتگو کا موضوع بنی ہوئی ہے اور متعدد افراد اسے عقیدت اور مذہبی جذبات کا اظہار قرار دے رہے ہیں۔