ماسکو ۔ 5 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) روس کے کسٹمر آفیسرس نے چین کی سرحد پر ایک خاتون کو حراست میں لے لیا جس کے جوتوں سے دو کیلو گرام سونا برآمد ہوا۔ حکام نے بتایا کہ وہ خاتون عجیب انداز سے چل رہی تھی، بوکھلاہٹ کا شکار، مشتبہ حالت میں اس خاتون کو مشرقی سائبریا کے کسٹم پوسٹ پر حراست میں لیا گیا ۔ اس کی تلاشی پر سونے کے آٹھ ٹکڑے برآمد ہوئے جن کا وزن تقریباً (1.9) کیلو گرام ہے۔ سونے کے یہ ٹکڑے غیر قانونی طور پر تیار ک ئے گئے تھے اور ان سے متعلق ضروری دستاویزات بھی نہیں تھے ۔ خاتون کے خلاف مقدمہ سونے کی اسمگلنگ کا مقدمہ درج کیا گیا۔