خاتون کے ساتھ بدسلوکی پر زدوکوبی کا شکار شخص کی موت

   

حیدرآباد ۔ 7 اپریل ( سیاست نیوز) جواہر نگر علاقہ میں خاتون سے بدسلوکی پر زدوکوب میں زخمی شخص فوت ہوگیا ۔ جواہر نگر پولیس انسپکٹر چندر شیکھر نے بتایا کہ 39سالہ وائی راجو جو بھرت نگر کالونی الوال میں رہتا تھا ، خاندانی جھگڑوں کے سبب راجو کی بیوی اس سے علحدہ رہتی تھی اور وہ تنہا رہتا تھا ۔ گذشتہ روز ایک دہی فروخت کرنے والی خاتون اس کے مکان کے قریب سے گزر رہی تھی راجو پر الزام ہے کہ اس نے خاتون کا ہاتھ پکڑ کر مکان میں لے جانے کی کوشش کرتے ہوئے بدسلوکی کی ، خاتون نے راجو کی حرکت سے شوہر کو واقف کروایا ۔ شوہر اور دیگر مقامی افراد نے راجو کو زدوکوب کیا اور اس مارپیٹ سے تاب نہ لاکر راجو فوت ہوگیا ۔ راجو کا اراضی معاملہ میں بھی تنازعہ چل رہا تھا ۔ پولیس جواہر نگر نے قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔ع