خاتون کے قتل میں ملوث شخص گرفتار

   

نظام آباد ۔12۔ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)IVٹائون کے علاقہ میں دو دن قبل ہوئے قتل کی واردات میں پولیس نے قاتل کوعدالت کے روبرو پیش کیا ۔ پولیس کمشنر مسٹر کارتیکیا نے کل شام صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 9؍ مارچ کے روز IVٹائون کے آریہ نگر میں لکشمی نامی کا بہیمانہ قتل ہوا تھا اس کیس میں پولیس نے لنگم پیٹ منڈل کے ممباجی پیٹ ضلع کاماریڈی سے تعلق رکھنے والے ناگار اجو کو گرفتار کرتے ہوئے ریمانڈ پر دے دیا ۔ انہوں نے کہا کہ متوفی لکشمی کے شوہر سرینواس کے پاس ناگا راجو ڈرائیونگ اور میستری کی حیثیت سے کام کررہا تھا اور یہ گذشتہ چند دنوں سے غلط عادتوں کا شوق ہوگیا تھا اور اس کیلئے ناجائز طریقہ سے روپیہ کمانا شروع کیا تھا ہولی کے روز لکشمی مکان میں تنہا تھی جس پر ناگاراجو اور اس کے ساتھی ڈی ناگاراجو مل کر آریہ نگر پہنچ کر ایک گھر کے باہر پیرا دیا دوسر ا شخص گھر میں پہنچ کر لکشمی سے بات چیت کے دوران اس کے پاس موجودہ راڈ سے سر پر وار کیا اور چاقو سے ان کے دونوں ہاتھ اور پیر کاٹ دیا طلائی زیورات اور فون و دیگر اشیاء لیکر فرا ر ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغا ز کیا اور سی سی فوٹیج کی مدد سے اسے تحویل میں لیکر پوچھ تاچھ کرنے پر قتل کا انکشاف کیا ۔