حیدرآباد30مئی (یواین آئی) تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں ایک خاتون کے پیٹ سے 6کیلوٹیومر نکالاگیا۔اس ٹیومر کو نکالنے کیلئے کئے گئے آپریشن کے بعد اس خاتون کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے ۔ضلع کے ناگی ریڈی پیٹ سے تعلق رکھنے والی ویملہ نامی خاتون پانچ سال سے پیٹ کے درد سے متاثر تھی۔اس خاتون کو گذشتہ روزایلاریڈی کے ایک پرائیویٹ ہاسپٹل پیٹ میں درد کی شکایت پر لایاگیاجہاں اس کا آپریشن کرتے ہوئے اس کے پیٹ سے 6کیلوٹیومر نکالاگیا۔ڈاکٹرس نے کہاکہ سرجری کے بعد خاتون کی حالت مستحکم ہے ۔