تائپی: تائیوان میں ایک عجیب و غریب طبی معاملہ آیا جس میں ایک خاتون کو اس وقت شدید دھچکا لھا جب ڈاکٹروں نے ان کے بائیں کان کی نالی میں تقریباً 0.1 انچ لمبی مکڑی دریافت کی۔خاتون کافی عرصے سے درد میں مبتلا تھیں اور انہیں کانوں میں سرسراہٹ اور آوازیں سنائی دیتی تھی جس کی وجہ سے ان کا رات کو سونا بھی مشکل ہوگیا تھا۔ معائنے میں ڈاکٹروں کو پہلی نظر میں ایسا لگا کہ خاتون کے کان میں دو مکڑیاں گھوم رہی ہیں۔گہرائی سے معائنے پر پتہ چلا کہ مکڑی ایک ہی تھی تاہم جو دوسری شے تھی وہ اس کے جسم کا بیرونی خول تھا یعنی exoskeleton۔64 سالہ خاتون نے اپنے بائیں کان میں عجیب و غریب آوازیں سننے کے چار دن بعد تائیوان کے تائینان میونسپل ہاسپٹل میں کان، ناک اور گلے کے کلینک کا دورہ کیا۔